مختصر جواب:
مفصل جواب:
آپ کا پورا نام شیخ ابوالحسن علی بن احمد فنجکردی (١) نیشاپوری تھا ، آپ کا شمار اساتید، فن ادبیات کے ماہرین میں ہوتا تھا اس کے علاوہ آپ حدیث وغیرہ سے بھی بہت زیادہ آشنائی رکھتے تھے ۔
فنجکری ، علم لغت کے راہنما ہیں جو کہ لغات کے معانی کی حقیقت اور ان کی تصریف سے آشنا ہیں اور آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو معاریض کلام (کلام کے کنایی معانی )، لحن کلام اور تعابیر کی حقیت سے آگاہ ہیں ۔
سمعانی کی کتاب "" انساب"" میں بیان ہوا ہے کہ آپ کا شب جمعہ ١٣ ماہ رمضان ٥١٣ ہجری کو انتقال ہوا اور مسجد جامع میں آپ کی نماز جنازہ ہوئی اور حیرہ(٢) کے مقبرہ نوح میں آپ کو دفن کیا گیا (شاید اس زمانہ میں اس نام کا قبرستان تھا)٣) ۔
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.