مختصر جواب:
مفصل جواب:
آپ کا نام ابوالحسین مہذب الدین احمد بن منیر بن احمد بن مفلح طرابلسی (١) شامی ہے ، آپ ادبیات میں راہنما اور صف اول کے شاعر تھے آپ نے بہت خوبصورت اشعار نظم کئے ہیں ،آپ نے اہل بیت (علیہم ا لسلام) کی شان میں بہت گرانبہا اشعار کہے ہیں جس سے آپ کا سر ہمیشہ بلند رہے گا ۔ طرابلس نے اپنے اس بیٹے کی خود پرورش کی پھر وہ دمشق چلے گئے اور بنی امیہ کے پایتخت میں عترت طاہرہ کے فضائل کو اپنے بلند اشعار کے ذریعہ منتشر کیا اور جو لوگ اہل بیت (علیہم السلام) کی طرف مائل نہیں تھے ان کو یہ بات بہت بری لگی، اس وجہ سے انہوں نے ان پر ناروا تہمتیں لگائیں، اور ان پر زبان کے ذریعہ حملہ کئے ،ایک گروہ نے کہا : ان کی زبان بہت بری ہے ۔ ایک گروہ نے کہا : یہ پیغمبر کے اصحاب کے دشمن ہیں، کسی نے ان کو رافضی کہااور کسی نے ان کے لئے وحشتناک اور ترسناک خواب بنائے ۔ لیکن ان سب کوششوں کے باوجود انہوں نے اہل بیت کے فضائل بیان کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔
آپ ٤٧٣ ہجری میں طرابلس میں پیدا ہوئے اور جمادی الثانی ٥٤٨ میں شہر حلب میں انتقال ہوا ۔ آپ کی سیرت معاجم اور سیرت کی اکثر کتابوں میں مل جائے گی (٢) (٤) ۔
آپ ٤٧٣ ہجری میں طرابلس میں پیدا ہوئے اور جمادی الثانی ٥٤٨ میں شہر حلب میں انتقال ہوا ۔ آپ کی سیرت معاجم اور سیرت کی اکثر کتابوں میں مل جائے گی (٢) (٤) ۔
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.