مختصر جواب:
مفصل جواب:
آپ کی کتاب ہے جس کا نام ""الاعتماد (٣) فی الرد علی اھل العناد"" ہے اس کتاب میں آپ نے امیر المومنین علی (علیہ السلام) کی امامت اور اس متعلق جو روایات بیان ہوئی ہیں ان سب کوجمع کیا ہے ۔آپ کا دیوان دوجلدوں پر مشتمل ہے جس میں شاعری کے تمام قوانین موجود ہیں ۔ آپ ہر سال ان علویوں کے لئے بہت زیادہ سامان وغیرہ بھیجتے تھے جو مشاہد مقدسہ کے نزدیک مقیم تھے ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے بزرگوں کے لئے ضروریات کی چیزیں جیسے لباس وغیرہ بھیجتے تھے اور یہی نہیںبلکہ ان کے بچوں کے لئے قلم و دوات وغیرہ بھی بھیجتے تھے آپ کا بہت بلند مقام تھا اور بادشاہ کے امور میں آپ کا بہت اثر ور سوخ تھا ،یہاں تک کہ خداوند عالم نے ان کو شہادت بھی عطاء کی اور مکر و فریب کے ساتھ اپنے قصر کے صحن میں دو شنبہ کے روز ١٩ ماہ رمضان ٥٥٦ ہجری کو آپ کو قتل کردیا گیا اور قاہرہ میں دارالوزارة میں آپ کو دفن کیا گیا اس کے بعد آپ کے بیٹے عادل نے آپ کے جنازہ کو ""القرافة الکبری"" میں منتقل کردیا ۔
ملک صالح ٤٩٥ ہجری میں پیدا ہوئے اور دو شنبہ ١٩ماہ رمضان ٥٥٦ ہجری کو شہادت ہوئی۔
معاجم کی بہت سی کتابوں میں آپ کی سوانح عمری موجود ہے(٤) (٥) ۔
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.