مختصر جواب:
مفصل جواب:
آپ کا نام سعید(١) بن احمد بن مکی نیلی مؤدب ہے ، آپ ایک بزرگ اور شیعہ شاعر ہیں ، آپ اہل بیت (علیہم السلام) کی محبت اور ولایت میں ڈوبے ہوئے تھے اور مذہب شیعہ سے بہت زیادہ دفاع کرتے تھے ، اہل بیت (علیہم السلام) کی بہت مدح میں بہت زیادہ اشعار کہے ہیں ، ان کے فضائل و مناقب کو سب کے سامنے بیان کرتے تھے یہاں تک کہ کم ظرف افراد نے ان کی طرف غلو کی نسبت دیدی تھی لیکن وہ اہل بیت (علیہم السلام) کی محبت میں معتدل تھے اور وہ کامل طریقہ سے اہل بیت کے نقش قدم اور ان کے نور سے استفادہ کرتے تھے ۔ ابن شہر آشوب نے ""معالم "" (٢) ان کا شمار اہل بیت (علیہم السلام) کے باتقوی شعراء میں ذکر کیا ہے ۔
حموی نے ""معجم الادباء (٣) میں لکھا ہے:
مؤدب، شیعی مذہب، نحو میں فاضل، ادبیات سے آگاہ اور تشیع میں غلو کرنے والے تھے ۔ انہوں نے بہت اچھے اشعار کہے ہیں اور ان کے اکثر اشعار اہل بیت(علیہم السلام) کی مدح و ثناء میں ہیں، ان کی غزلیں بہت رواں اور سادہ ہوتی ہیں ٥٦٥ ہجری میں سوسال کی عمر میں آپ کاانتقال ہوا (٤) ۔
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.