مختصر جواب:
مفصل جواب:
ابودائود طیالسی نے بھی حدیث ولایت کو جس طرح سے ہم نے بیان کیا ہے ، صحیح سند کے ساتھ ابن عباس سے نقل کیا ہے ، اس کی سند اس طرح ہے : "" حدثنا ابوعوانة ، عن ابی یلج، عن عمروبن میمون، عن ابن عباس"": رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے حضرت علی (علیہ السلام) کو خطاب کرکے فرمایا: ""انت ولی کل مومن من بعدی"" تم میرے بعد تمام مومنین کے ولی اور سرپرست ہو (١) ۔
طیالسی عبدالرحمن بن مہدی ،احمد بن حنبل کے شیخ ہیں اورصحاح ستہ کے رجال میں ان کا شمار ہوتا ہے ، ذہبی نے ان کی ""اصدق الناس "" کے عنوان سے معرفی کی ہے ۔
ابن عبدالبر اس حدیث کی سند کے متعلق کہتے ہیں : "" ھذا اسناد لا مطعن فیہ لاحد ، لصحتہ وثقة نقلتہ"" یہ ایسی سند ہے جس کے متعلق کسی نے ایک حرف نہیں کہا ہے ، کیونکہ اس کی سند صحیح اور اس کے نقل کرنے والے موثق ہیں (٢) ۔
ابوالحجاج مزی نے بھی مولی امیر المومنین (علیہ السلام) کے ترجمہ میں اس حدیث کو نقل کرنے کے بعد یہی عبارت بیان کیا ہے (٣) (٤) ۔
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.