مختصر جواب:
مفصل جواب:
اتحاد اسلامی کو ایجاد کرنے والے باخبر علماء کی کوششوں کوجن لوگوں نے ختم کیا ہے ان میں فرقہ سلفی اور اس کے ناخلف فرقہ وہابیوں کا نام لیا جاسکتا ہے ، ابن تیمیہ اور اس کے شاگردوں اور ماننے والوں نے »سلف» کے اسلام کی طرف پلٹنے کے بہانہ سے اسلام کے مختلف مسائل (خصوصا توحید اور شرک کے باب )میں ہلکے اور کمزور عقاید ونظریات کو بیان کیا ، ان نظریات کی وجہ سے مسلمانوں کے اعمال و افکار پر علامت سوال لگ گیا اور بہت سے اور سے توحید پرست اسلام کے زمرہ سے خارج ہوگئے ، ابن تیمیہ اور اس کے ماننے والوں کا دعوی تھا کہ ہم »سلف صالح کے اسلام» کی بنیاد پر باتیں کرتے ہیں اور چند صدیوں میں جو انحرافات پیدا ہوگئے ہیں ان کو »سیرت سلف صالح»کی شناخت کے ذریعہ ختم کیا جائے، جب کہ اسلام کے اصل احکام وقوانین کو حاصل کرنے کیلئے بہترین طریقہ قرآن و سنت کی طرف پلٹنا ہے اور اس چیز سے آشنا ہونے کیلئے کہ دین کو لانے والے نے کس راہ و روش کو پیش کیا ہے اور کن قوانین کو بتایا ہے بہترین راستہ قرآن اور سنت ہیں ۔
لہذا دلسوز علماء اور دانشوروں کو سعی و کوشش کے ذریعہ ابن تیمیہ کے افکار کی تحقیق کرتے ہوئے مسلمانوں پر ظاہر اور آشکار کردیں کہ اس کے نظریات نہ صرف صحیح اسلام پر منطبق نہیں ہیں بلکہ سیرت سلف صالح سے بھی سازگار نہیں ہیں ۔
جی ہاں ،ابن تیمیہ کے طور طریقہ سے مسلمانوں کو جدائی اورتفرقہ ملا اور بہت سے اسلامی عقاید و آداب کی نفی ہوئی (١) ۔

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.