مختصر جواب:
مفصل جواب:
آپ کے والد حماد کا شمار اہل بیت(علیہم السلام) کے شعراء میں ہوتا ہے جیسا کہ ان کے فرزند علی نے ایک قصیدہ میں ان کا اس طرح تذکرہ کیا ہے:
وان العبد عبدکم علیا کذا حماد عبدکم الادیب
رثاکم والدی بالشعرِ قبلی واوصانی بہ ان لااغیب
یقینا علی (بن حماد) آپ کا غلام ہے جیسا کہ حماد ادیب ، آپ کا غلام تھا ، مجھ سے پہلے میرے والد ، آپ کے مرثیہ کہتے تھے اور مجھے اس کام کی سفارش کرتے تھے کہ میں آپ سے دور نہ ہوں ۔
حماد عبدی کا شمار شیعوں کے بے نظیر علماء اورطراز اول کے شعراء میں ہوتا ہے،یہ حدیث کے حافظ بھی تھے اور شیخ صدوق کے ہم عصر تھے ۔
""نجاشی"" نے ان کا زمانہ درک کیا ہے اور اپنی کتاب ""رجال"" (٢) لکھا ہے کہ میں نے ان کو دیکھا ہے اور ان سے ملاقات کی ہے ۔ لیکن انہوں نے ""ابواحمد جلودی بصری "" (متوفی ٣٣٢) کی کتابوں کو شیخ ابوعبداللہ حسین بن عبیداللہ غضائری (متوفی ٤١١) سے روایت کی ہے ،اس وجہ سے علی بن حماد کا شمار شیخ بزرگوار کے اساتید میں ہوتا ہے جو اجازہ کے سلسلہ میں واقع ہوے ہیں اور ان کا شمار مشایخ اور حاملین حدیث میںہوتا ہے اور یہی چیز ان کے ثقہ ، بزرگ، علم اور حدیث کی مہارت پر دلالت کرتی ہے ۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آپ بہت بڑے شاعر تھے اور آپ کا نام معاجم (٣) کی کتابوں میں بہت زیادہ تکرار ہوا ہے کیونکہ آپ کے اشعار ، کتابوں اور معاجم میں بہت زیادہ رائج ہے اور آپ نے اہل بیت کے بہت زیادہ فضائل اور مرثیہ کہے ہیں ، آپ بغیر کسی خوف و ڈر کے اہل بیت(علیہم السلام) کے فضائل بیان کرتے تھے اس طرح کہ ابن شہر آشوب نے بھی آپ کا ان شعراء میں شمار کیا ہے جو سب کے سامنے اہل بیت کی مدح کرتے تھے ، علامہ سماوی نے آپ کے ان اشعار کو جو اہل بیت (علیہم السلام) کی مدح و ثناء میں ہیں، ایک دیوان میں جمع کیا ہے اس دیوان میں ٢٢٠٠بیت ہیں، آپ کے اشعار تصنع اور وہم و خیال سے بہت دور ہیں بلکہ آپ کے اشعار میں حجت ، دلیل اور برہان زیادہ نظر آتی ہیں ۔
ہم ان کی تاریخ ولادت اور وفات کو تلاش نہیں کرسکے لیکن اتنا جانتے ہیں کہ ""نجاشی"" نے ان سے ملاقات کی ہے لیکن ان سے روایت نقل نہیں کی ہے یہ صفر ٣٧٢ میں پیدا ہوئے اوران کے شیخ ""جلودی بصری"" جو کہ شاعر تھے اور ان سے روایت نقل کرتے ہیں ، کا ١٧ ذی الحجہ ٣٣٢ کو انتقال ہوا ، ان دو تاریخوں معلوم ہوتا ہے کہ آپ چوتھی صدی کے شروع میں میں پیدا ہوئے اوراسی صدی کے آخیر میں آپ کا انتقال ہوا (٤) ۔
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.