مختصر جواب:
مفصل جواب:
١۔ حضرت علی(علیہ السلام) کی ولایت بھی حضرت پیغمبرا کرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی طرح ہے اور آپ کے کام بھی پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی طرح ہیں اور جس طرح سے رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کو ولایت کے امور میں تصرف کرنے کا حق ہے اسی طرح حضرت علی (علیہ السلام) کو بھی تصرف کرنے کا حق ہے : "" علی منی ""۔
خدا وند عالم فرماتا ہے : ""وَ ما کانَ لِمُؤْمِنٍ وَ لا مُؤْمِنَةٍ ِذا قَضَی اللَّہُ وَ رَسُولُہُ أَمْراً أَنْ یَکُونَ لَہُمُ الْخِیَرَةُ مِنْ أَمْرِہِمْ ""
اور کسی مومن مرد یا عورت کو اختیار نہیں ہے کہ جب خدا و رسول کسی امر کے بارے میں فیصلہ کردیں تو وہ بھی اپنے امر کے بارے میں صاحبِ اختیار بن جائے ۔
٢۔ ممکن ہے کہ مذکورہ حدیث سے ""حدیث نور"" کی طرف اشارہ ہو جس میں پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا ہے : "" میں اور علی ایک نور سے پیدا ہوئے ہیں"" یعنی حضرت علی (علیہ السلام) کا نور میرے نور سے ہے اور میرا نور حضرت علی(علیہ السلام) کے نور سے ہے اور دونوں حقیقت میں دو جسم ایک روح ہیں ، لہذا جو اعتراض ان پر ہے وہ مجھ پر بھی ہے اسی وجہ سے کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ حضرت علی (علیہ السلام) پر اعتراض نہ کرے ۔
٣۔ ان کی ولایت اور تسلط ،رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی ولایت ہے اور رسول خدا کی ولایت، خدا کی ولایت ہے ۔ خداوند عالم فرماتا ہے :
اللَّہُ وَلِیُّ الَّذینَ آمَنُوا یُخْرِجُہُمْ مِنَ الظُّلُماتِ ِلَی النُّور۔اللہ صاحبانِ ایمان کا ولی ہے وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آتا ہے ۔ اور پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی ولایت کے متعلق فرماتا ہے "" النَّبِیُّ أَوْلی بِالْمُؤْمِنینَ مِنْ أَنْفُسِہِمْ"" ۔ "" بیشک نبی تمام مومنین سے ان کے نفس کے بہ نسبت زیادہ اولیٰ ہے""۔
پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے غدیر کے روز فرمایا : ""من کنت مولاہ فعلی مولاہ"" جس کا میں مولا ہوں اس کے یہ علی بھی مولا ہیں۔
٤۔ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شخصیت، بقائے دین اور حفظ شریعت ، حضرت علی (علیہ السلام) کے وجود سے وابستہ ہے ،حضرت علی (علیہ السلام) ، پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے بعد آپ کی شریعت کو بیان کرنے والے ہیں "" انا من علی""۔
٥۔ چونکہ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی نسل حضرت علی (علیہ السلام) اور حضرت زہرا (علیھا السلام) کی نسل سے باقی ہے اس لئے حضرت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کا وجود بھی حضرت علی (علیہ السلام) کے وجود سے باقی ہے "" انا من علی""۔
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.