مختصر جواب:
مفصل جواب:
١۔ خیرالدین زرکلی (ت : ١٣٩٦ ھ.ق.)
« کان من اجلاء التابعین و لہ منزلة رفیعة فی العلم ...« (١)۔ ان کا شمار بزرگ تابعین میں ہوتا ہے اور علم میں ان کا مقام بہت ہی بلند و بالا ہے ...۔
٢۔ محمد فرید وجدی
امام صادق (علیہ السلام) افضل ترین شخص تھے ، صنعت کیمیا میں ان کے مقالات موجود ہیں (٢) ۔
٣۔ رمضان لاوند
« مهما کان الامر فقد کان الامام جعفر الصادق من اولئک الذین عاش القرآن فی نفوسهم وبدا فی اقوالهم واعمالهم « (٣) ۔
کچھ بھی ہو ، امام جعفر صادق کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کے دلوں میں قرآن کریم راسخ ہوگیا ہے اور ان کے اقوال اور اعمال میں قرآن کریم آشکار ہوگیا ہے ...۔
٤۔ سھیل زگار
« لقد ذکر علماء الاسلام الامام الصادق واثنوا علیه وقالوا: بانّه کان اعلم اهل زمانه وعنه تفرّع العلم بالحلال والحرام فی الخاص والعام « (٤) ۔ علمائے اسلام نے امام صادق (علیہ السلام) کو یاد کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے زمانہ کے اعلم تھے اور انہوں نے حلال و حرام کے علم کو عام و خاص میں منتشر کیا ۔
٥۔ احمد حسن باقوری
« و اما ابوحنیفہ و صاحباہ ابویوسف و محمد فقد اخذوا عن جعفر الصادق (علیہ السلام) « (٥) ۔ ابوحنیفہ اور ان کے ساتھی ابویوسف و محمد نے جعفر صادق (علیہ السلام) سے علم حاصل کیا ہے ۔
6 ـ احمد امین مصرى
«الامام جعفر الصادق ، فانہ من اوسع الناس علما و اطلاعا
...« (٦) ۔ امام صادق (علیہ السلام) کا علم تمام لوگوں سے وسیع تھا (٧) ۔
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.