مختصر جواب:
مفصل جواب:
کتاب »الاغانی» میں نقل ہوا ہے کہ معاویہ کے پاس سے آنے والے شخص نے حجر اور ان کے چھے ساتھیوں سے کہا : ہمیں حکم ملا ہے کہ تم ہمارے سامنے علی سے بیزاری اختیار کرو اور ان پر لعنت کرو ،اگر یہ کام کرو گے تو تمہیں آزاد کردیا جائے گا اور اگر ایسا نہیں کروگے تو تمہیں قتل کردیا جائے گا ۔ معاویہ نے کہا ہے کہ تمہارا خون تمہارے ساتھیوں کی شہادت سے تمہارے خلاف حلال ہے ،اس کے باوجود اس نے ان کو معاف کردیا ہے ، پس تم اس شخص (علی (علیہ السلام) سے دوری اختیار کرو تاکہ تمہیں آزاد کردیاجائے ۔
انہوں نے کہا : ہم ایسا نہیں کریں گے ، معاویہ کے کارندوں نے حکم دیا کہ ان کے ہاتھوں اور پیروں کو کھول دو اور ان کا کفن لے آو ۔
یہ لوگ پوری رات نماز و عبادت کرتے رہے ، جب صبح ہوئی تو معاویہ کے بھیجے ہوئے لوگوں نے کہا : اے لوگو ! ہم نے دیکھا کہ تم نے پوری رات نمازیں پڑھیں اور بہترین دعائیں کی ، لہذا یہ بتائو کہ عثمان کے متعلق تمہارا کیا نظریہ ہے ؟
انہوں نے کہا : وہ پہلا شخص ہے جس نے اپنی حکومت میں ظلم کیا اور نا حق کام انجام دیا ۔
انہوں نے کہا : امیر المومنین معاویہ تمہیں اچھی طرح پہچانتا ہے ، پھر ان کے پاس سے چلے گئے اور اس کے بعد کہا : اس شخص (علی علیہ السلام) سے دوری اختیار کرو گے ؟
انہوں نے کہا : ہرگز نہیں ! بلکہ ہم ان کو اپنا مولی جانتے ہیں (١) (٢) ۔

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.