مختصر جواب:
مفصل جواب:
علمی استدلالات اور مختلف آزمایشوں نے اس بات کو اچھی طرح ثابت کردیا ہے کہ زمین گول ہے اور آج یہ مسئلہ علم کے ذریعہ ثابت شدہ مسائل میں شمار ہوتا ہے ، اس کے علاوہ چاند بھی اپنی حرکت کے ساتھ تقریبا ہر مہینہ میں زمین کا ایک چکر لگاتا ہے اور زمین کے اطراف میں چاند کی اس گردش کی وجہ سے چاند کبھی ""ہلال"" ، کبھی ""بدر"" ، کبھی ""تربیع"" اور کبھی ""محاق"" کی صورت اختیار کرلیتا ہے ۔کیونکہ ہمیشہ چاند کا وہ حصہ جو سورج کے سامنے رہتا ہے وہ روشن رہتا ہے ا لبتہ چاند ، سورج اور زمین کا ایک دوسرے کے مقابل قرار پانے کا طریقہ (یعنی چاند کی ماہانہ گردش) کی وجہ سے کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہم چاند کے پورے حصہ کو روشن دیکھتے ہیں اس وقت اس کو ""بدر کامل"" کہتے ہیں اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اس کو آدھا دیکھتے ہیں اس وقت اس کو ""تربیع"" کہتے ہیں اور اسی طرح دوسرے تمام حالات جن کو ہم دیکھتے ہیں ۔ اس لحاظ سے مغربی علاقوں میں چاند کے دکھائی دینے کے شرایط جلدی مہیا ہوجاتے ہیں اور چاند جلدی دکھائی دیتا ہے اور مشرقی علاقوں میں یہ شرایط دیر سے حاصل ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے چاند دیر سے دکھائی دیتا ہے ۔
اس موضوع کی بہت ہی سادگی کے ساتھ بھی آزمایش کی جاسکتی ہے ، ایک معمولی جغرافیایی دائرہ کو چھت سے لٹکاتے ہیں اوراس کے سامنے اس طرح سے ایک چراغ رکھتے ہیں کہ چراغ اس کے مد مقابل یا اس کے اوپر ہو ، پھر کمرہ کے آخر میں چراغ سے دور کھڑے ہوتے ہیں تو وہ پورا دائرہ جو ہماری طرف ہے تاریک ہوتا ہے ، ہم آہستہ آہستہ آگے جاتے ہیں اوراس جگہ پہنچ جاتے ہیں جہاں پر اس دائرہ کا باریک حصہ جو روشن ہوتا ہے ہمارے سامنے آجاتا ہے اور اس طرح واضح ہوجاتا ہے کہ چاند کا مشاہدہ کرتے وقت ہماری جگہ کی تبدیلی سے ایسا ہوتا ہے اور ""انحنا"" اور زمین کے گول ہونے کی وجہ سے افق کی تاثیر چاند کے مشاہدہ اور عدم مشاہدہ میں موثر ہوتی ہے (١) ۔

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.