مختصر جواب:
مفصل جواب:
امام مہدی (علیہ السلام) ٢٥٥ ہجری میں متولد ہوئے ، اس بناء پر اس وقت ان کی عمر گیارہ صدیوں سے زیادہ ہے ۔ خداوندعالم کی قدرت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس لمبی عمر کو قبول کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہے ۔ جو لوگ امام زمانہ کی لمبی عمر ہونے کو مشکل او رمحال امر سمجھتے ہیں اور ان کی ولادت کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں وہ خداوندعالم کی ختم نہ ہونے والی قدرت سے غافل ہیں اور ان کی مثال ایسی ہے جن کے متعلق خداوند عالم نے فرمایا ہے :
""وَ ما قَدَرُوا اللَّہَ حَقَّ قَدْرِہ"" (١) ۔ اور ان لوگوں نے واقعی خدا کی قدر ت کو نہیں پہچانا ۔
اس کے علاوہ گزشتہ امتوں میں ایسے افراد بہت زیادہ ہیں جن کی عمر بہت لمبی ہوئی ہے اور قرآن کریم نے بھی ان کا تذکرہ کیا ہے ، قرآن کریم فرماتا ہے : ""وَ لَقَدْ أَرْسَلْنا نُوحاً ِلی قَوْمِہِ فَلَبِثَ فیہِمْ أَلْفَ سَنَةٍ ِلاَّ خَمْسینَ عاما"" اور ہم نے نوح علیہ السّلام کو ان کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ ان کے درمیان نو سو پچاس سال رہے (٢) ۔آج کا علم کوشش کررہا ہے کہ انسان کی لمبی عمر کی مشکل کو علمی طریقوں سے حل کرے ۔ اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ علماء کے نظریے کے مطابق اگر انسان کی لمبی عمر سے موانع ختم ہوجائیں تو انسان لمبی عمر کرسکتا ہے۔خداوندعالم جس شخص کی عمر کو چاہے قیامت تک لمبی کرسکتا ہے، اسی لئے اس نے فرمایا ہے: ۔ ""فَلَوْ لا أَنَّہُ کانَ مِنَ الْمُسَبِّحینَ ، لَلَبِثَ فی بَطْنِہِ ِلی یَوْمِ یُبْعَثُونَ "" ۔ اگر یونس تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے ، تو روزِ قیامت تک اسی مچھلی کے شکم میں رہ جاتے(٣) ۔
کیا یہ قدرت مند خالق اپنے خاص لطف و کرم کے ساتھ حضرت حجت کی عمر کو اتنی لمبی نہیں کرسکتا ؟ جی ہاں ، لمبی کرسکتا ہے (٤)۔

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.